اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

میرا اصولی فیصلہ ہے، الیکشن میں حصہ نہیں لوں گا: شاہد خاقان عباسی

13 Dec 2023
13 Dec 2023

(ویب ڈیسک) سینئر سیاستدان اور سابق وزیراعظم شاہد خان عباسی نے کہا ہے کہ میرا اصولی فیصلہ ہے الیکشن میں حصہ نہیں لوں گا۔

نیب کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ہم نیب اورعدالت سے پوچھتے ہیں کہ ہمارے کیس کیا ہیں، نواز شریف کے کیسز دیکھ لیں انہیں الیکشن سے پہلے کس طرح فیصلے دیئے گئے لیکن آج پانچ سال بعد انہیں ہائی کورٹ نے بری کر دیا۔

سابق وزیراعظم نے سوال اٹھایا کہ نوازشریف کی بریت کے بعد کوئی سابق چیئرمین قومی احتساب بیورو ( نیب ) جاوید اقبال سے سوال کرے گا کہ یہ جعلی کیسز کیوں بنا رہے تھے؟

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جس ملک کا انصاف ناانصافی پر مبنی ہو وہ ملک نہیں چل سکتا، یہ ملک چلے گا یا نیب ، ملک چلانا ہے تو نیب کو ختم کریں، جو شخص تین دفعہ وزیراعظم رہا ہو اسے انصاف نہیں ملے گا تو کسے انصاف ملے گا، دوسرے ممالک کو دیکھ لیں جو ترقی کر رہے ہیں، جہاں انصاف ہوگا وہ ملک ترقی کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کو حساب دینا پڑے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کے جو آج سیاسی حالات ہیں ان میں الیکشن کچھ دن آگے جاسکتے ہیں، چوہدری نثار کے پی ٹی آئی  میں جانے سے متعلق مجھے کچھ نہیں معلوم ،تاہم، میرا اصولی فیصلہ ہے کہ الیکشن میں حصہ نہیں لوں گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن ضرور کرائیں مگر اقتدار برائے اقتدار نہیں ہونا چاہیے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے