اپ ڈیٹس
  • 346.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

8 فروری کو عوام اپنی عدالت میں نوازشریف کے حق میں فیصلہ دینگے: جاوید لطیف

13 Dec 2023
13 Dec 2023

(لاہور نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہےکہ 8 فروری کو عوام اپنی عدالت میں نواز شریف کے حق میں فیصلہ دیں گے۔

ماڈل ٹاؤن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ ن جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ ایک 74سالہ رنگیلا بابا جیل میں بیٹھ کرکہہ رہا ہے لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں، ایک نوجوان لیڈر جیل سے باہربیٹھ کر کہہ رہا ہے نوازشریف لاڈلا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  یہ 74سالہ بابا بھی کہا کرتا تھا کہ نوازشریف کہتا ہے مجھے کیوں نکالا، 16ماہ کی حکومت میں ایک نوجوان لیڈر بھی شامل تھے، وہ نوجوان لیڈر بھی کہہ رہے ہیں کہ نوازشریف کہتے تھے مجھے کیوں نکالا۔

لیگی رہنما نے کہا کہ نوازشریف نے ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا، سی پیک دینے کی وجہ سے پاکستان میں خوشحالی آئی، سی پیک دینے کی وجہ سے نواز شریف تاحیات نااہل ہوئے، بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر انہیں تاحیات نااہل کردیا گیا ،دنیا میں ایسا قانون نہیں، اب جا کر 7سال بعد انصاف دیکھنے کو ملا۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ  لوگ نا انصافی کریں تو پھر ملک کس طرح ترقی کرے گا، طاقتوروں اور انصاف دینے والوں نے مل کر ملک کو اس حال تک پہنچایا، ذوالفقار علی بھٹو کے خلاف کس کی خواہش پر عدالتی قتل کا فیصلہ سنایا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ  8فروری 2024کے انتخابات میں کوئی جنرل فیض یا ثاقب نثار نہیں ہوگا، لوگ 8فروری کو اپنی عدالت لگائیں گے اور نوازشریف کے حق میں فیصلہ دیں گے، ذوالفقار علی بھٹو بھی ووٹ کی عزت کیلئے گئے تھے اور پھانسی چڑھ گئے۔

جاوید لطیف نے کہا کہ ہماری پہلی اور آخری ترجیح یہی ہے کہ انہیں ٹکٹ دیں جنہوں نے نوازشریف کا ساتھ دیا، چودھری شجاعت حسین کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ نوازشریف کریں گے، ہم پنجاب میں دیگر باقی جماعتوں سے اتحاد نہیں کررہے، باقی صوبوں میں ہم سیٹ ایڈجسٹمنٹ اور اتحاد کرسکتے ہیں۔

لیگی رہنما نے  مزید کہا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں ایک بڑا ہال دیا گیا ہے، سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں دیسی مرغیاں دستیاب ہیں، آج بھی ان کوجیل میں کچھ سہولتکاری میسر ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے