اپ ڈیٹس
  • 270.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

جوتوں پر فلسطین کے حق میں نعرے: کرکٹ آسٹریلیا نےعثمان خواجہ کیلئے بیان جاری کردیا

13 Dec 2023
13 Dec 2023

(ویب ڈیسک) کرکٹ آسٹریلیا نے عثمان خواجہ کے حوالے سے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم کھلاڑیوں کی ذاتی رائے کے اظہار کی حمایت کرتے ہیں۔

کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ لیکن اس حوالے سے آئی سی سی کے قوانین موجود ہیں، یہ قوانین ذاتی پیغامات کے اظہار سے منع کرتے ہیں، ہم توقع کرتے ہیں کہ کھلاڑی ان قوانین پر عمل کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز عثمان خواجہ نے جو جوتے پہن کر ٹریننگ کی تھی ان میں فلسطین کی حمایت میں نعرے درج تھے۔

’’آزادی سب کا حق ہے اور تمام زندگیاں برابر ہیں‘ کے نعرے عثمان خواجہ کے جوتوں پر درج تھے۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق عثمان خواجہ پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوران فلسطین سے اظہار یکجہتی کا ارادہ رکھتے ہیں۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل جمعرات سے پرتھ میں شروع ہوگا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے