13 Dec 2023
(لاہور نیوز) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلی جانے والی ٹیسٹ سیریز کی بینو قادر ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی۔
ٹرافی کی رونمائی میں دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے حصہ لیا، پاکستان کے کپتان شان مسعود اور آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے اس موقع پر پرتھ سٹیڈیم میں ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 13, 2023
واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ کل سے پرتھ میں شروع ہو گا۔
دوسری جانب آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان بھی کردیا ہے۔