اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پرتھ ٹیسٹ سے قبل حفیظ اور کرکٹ آسٹریلیا کے سربراہ آمنے سامنے آگئے

13 Dec 2023
13 Dec 2023

(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے ڈائریکٹر و بیٹنگ کوچ محمد حفیظ کے کینبرا پچ کے حوالے سے بیان پر کرکٹ آسٹریلیا کے سی ای او نک ہاکلے بھی میدان میں آگئے۔

گزشتہ روز پریس کانفرنس میں قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد حفیظ نے کینبرا میں کھیلے گئے پریکٹس میچ کی پچ پرمایوسی کا اظہار کرتے ہوئے دورہ آسٹریلیا میں پاکستان کی کسی بھی ٹیم کو ملنے والی یہ سست ترین پچ قرار دیا تھا۔

محمد حفیظ نے پرتھ میں پاکستان ٹیم کی پریکٹس کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں کینبرا میں چار روزہ میچ کے انتظامات دیکھ کر بہت حیرانی اور مایوسی ہوئی کیونکہ وہ پچ بہت سلو تھی جس پر اب تک ہم آسٹریلیا میں کھیلے ہیں تاہم انہوں نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ یہ ان کی حکمت عملی ہو تاہم وہ ٹیسٹ سیریز کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

جواب میں کرکٹ آسٹریلیا کے سی ای او نک ہاکلے نے حفیظ کی جانب سے اٹھائے گئے خدشات کو دور کرتے ہوئے کہا کہ پرائم منسٹر الیون کیخلاف میچ میں پاکستانی بلے بازوں کو آسٹریلوی کنڈیشنز میں تجربہ حاصل کرنے کا موقع دیا تھا، یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ کھیل کے آخری دن سے پہلے موسمی خرابی کی وجہ سے کھیل مکمل نہیں ہوسکا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے