13 Dec 2023
(ویب ڈیسک) جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والے سپنر تبریز شمسی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 9 ویں ایڈیشن کیلئے کراچی کنگز کا حصہ بن گئے۔
افریقی باؤلر نے سماجی رابطے کی سائٹ پر مداحوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ میں پی ایس ایل 9 میں کراچی کنگز کی فیملی کا حصہ بننے پر بہت خوش ہوں، ٹرافی جیتنے میں کراچی کنگز کیلئے بھی اہم کردار ادا کرنا چاہتا ہوں۔
تبریز شمسی نے مزید کہا ہے کہ یہ سیزن بہت زیادہ سنسنی خیز ہونے جا رہا ہے جس کا مجھے شدت سے انتظار ہے، واضح رہے کراچی کنگز کو پی ایس ایل کے 2020ء کے 5 ویں سیزن میں ملنے والی فتح میں افریقی سپنر نے اہم کردار ادا کیا تھا۔