اپ ڈیٹس
  • 270.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

آسٹریلوی کرکٹر کا انوکھے انداز میں فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار

13 Dec 2023
13 Dec 2023

(ویب ڈیسک) آسٹریلوی بیٹر عثمان خواجہ نے پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنے کیلئے انوکھا انداز اپنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز کا آغاز کل بروز جمعرات 14 دسمبر سے ہوگا، سیریز کا پہلا میچ پرتھ میں کھیلا جائے گا، جہاں دونوں ٹیمیں بھرپور تیاری میں مصروف ہیں وہیں آسٹریلوی بیٹر عثمان خواجہ پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں فلسطینی عوام سے منفرد انداز سے اظہار یکجہتی کریں گے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق عثمان خواجہ نے پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ سے قبل ایسے جوتے پہن کر ٹیم کے ساتھ ٹریننگ کی جس پر فلسطینی عوام سے ہمدردی کے نعرے ’آزادی سب کا حق ہے‘ اور ’تمام زندگیاں برابر ہیں‘ درج تھے، آسٹریلوی کرکٹر یہی جوتے پاکستان کیخلاف ٹیسٹ میچ کے پہلے دن بھی پہنیں گے۔

واضح رہے کہ عثمان خواجہ فلسطینیوں کی حمایت میں کافی آواز اٹھاتے رہے ہیں اور حال ہی میں انہوں نے اسرائیلی جنگ کی مذمت کرتے ہوئے ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی تھی۔

دوسری جانب آئی سی سی کے قوائد و ضوابط کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ کہنا قبل از وقت ہو گا کہ عثمان خواجہ مبینہ سیاسی پیغام والے جوتے پہن سکیں گے یا نہیں، ضابطہ اخلاق کے مطابق کھلاڑیوں اور ٹیم کے عہدیداروں کو آرم بینڈ، لباس کو پہننا یا کسی بھی سامان پر ایسی کسی بھی چیز کو ڈسپلے کرنے کی اجازت نہیں جس پر سیاسی، مذہبی یا نسلی پیغام درج ہو۔

2014ء میں انگلینڈ کے آل راؤنڈر معین علی کو بھارت کے خلاف ٹیسٹ میچ کے دوران  غزہ کو بچاؤ  اور  فلسطین کو آزاد کرو  درج جملے والے کلائی پر پہنے بینڈ اتارنے کا کہا گیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے