اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

قومی ٹیم انڈر 19 ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی

12 Dec 2023
12 Dec 2023

(ویب ڈیسک) اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستانی ٹیم نے افغانستان کو آخری گروپ میچ میں 83 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

دبئی میں جاری انڈر 19 کرکٹ ایشیا کپ کے آخری گروپ میچ میں پاکستانی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 48 اوورز میں 303 رنز بنا کر پویلین لوٹی، اوپنرز شاہزیب خان 79 اور شمائل حسین  نے 75 رنز بنائے جبکہ ریاض اللہ 73 رنز کے ساتھ تیسرے نمایاں بلے باز رہے۔

ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں اذان اویس 20، طیب عارف 6، عرفات منہاس 4 اور سعد بیگ، عامر حسن 8، 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، خبیب خلیل  3 کر سکے، عبید شاہ 1 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ محمد ذیشان بغیر کوئی رن بنائے ہی پویلین چل دیئے۔

جوابی اننگز میں پاکستانی باؤلرز کے سامنے افغانستان کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی، پوری افغان ٹیم 49ویں اوور میں 220 رنز کے مجموعی سکور پر آل آؤٹ ہو گئی، نعمان شاہ 54 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ وفی اللہ اور فریدون نے 32، 32 رنز کی اننگز کھیلی۔

پاکستان کی جانب سے عبید شاہ اور طیب عارف نے اچھی باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ خبیب خلیل نے 2، عامر حسین اور شمائل نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرنے پر شمائل حسین کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے