اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

نواز شریف چوتھی بار پھر عوام کے ووٹ سے وزیراعظم بنیں گے: مریم اورنگزیب

12 Dec 2023
12 Dec 2023

(لاہور نیوز) مسلم لیگ ن کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات و سابق وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نواز شریف چوتھی بار پھر عوام کے ووٹ سے وزیراعظم بنیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ جس نے اللہ تعالیٰ پر معاملہ چھوڑا تھا، اللہ تعالیٰ نے آج اسے سرخرو کر دیا۔ الحمدللہ، قائد محمد نواز شریف آج تمام مقدمات میں بری ہو گئے ہیں، آج عوام کے سامنے اِن جعلی، جھوٹے مقدموں کی حقیقت سامنے آ گئی ہے جس میں انصاف ملتے ملتے 7 سال گزر گئے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کا ناقابلِ تلافی نقصان ہوا، انشاءاللہ نواز شریف چوتھی بار پھر عوام کے ووٹ سے وزیراعظم بنیں گے، ملک و قوم کی ترقی کا سفر وہیں سے شروع ہو گا جہاں رُکا تھا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ نوجوانوں کا روزگار، مہنگائی میں کمی، ترقی کی شرح 6.1 ، انشاء اللہ سب ٹھیک کرے گا وزیراعظم محمد نواز شریف۔

سابق وفاقی وزیر  نے کہا کہ اللہ کے فضل سے، اللہ کے کرم سے اچھا وقت آئے گا، پاکستان کو مبارک ہو۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے