اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

افغانستان سے شکست کے بعد بابراعظم کی آنکھوں میں آنسو تھے:افغان اوپنر

12 Dec 2023
12 Dec 2023

(ویب ڈیسک) افغانستان کے جارح مزاج اوپنر رحمان اللہ گرباز نے انکشاف کیا ہے کہ آئی سی سی ورلڈکپ میں افغانستان کیخلاف غیر متوقع ہار کے بعد بابراعظم کی آنکھوں میں آنسو آگئے تھے۔

ایک انٹرویو میں رحمان اللہ گرباز نے کہا کہ بابراعظم سے بیٹ دینے کی درخواست کرنے کے بعد مجھے انکے جذبات کا اندازہ ہوگیا تھا، میں بابراعظم سے ملاقات کے اُس لمحے کو نہیں بھول سکتا، ہم نے پہلی بار پاکستان کو ون ڈے فارمیٹ میں شکست دی تھی اور یادگار کے طور پر پاکستانی کپتان سے بیٹ مانگا تھا تاہم جب بیٹ لیا تو وہ بہت مایوس تھے۔

انہوں نے کہا کہ میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ اس شکست کے بعد بابراعظم کی آنکھوں میں آنسو تھے، وہ بس رونے ہی والے تھے، شکست کے بعد ہر کوئی انکے خلاف تھا لیکن میں انہیں سلام پیش کرتا ہوں، وہ ثابت قدم رہے اور ہمت نہیں ہاری، وہ موجودہ دور کے بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔

واضح رہے کہ رحمان اللہ گرباز کو قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم نے میچ کے بعد اپنا بیٹ تحفے میں دے دیا تھا، جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

آئی سی سی ورلڈکپ میں قومی ٹیم سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں ناکام رہی تھی۔ بعدازاں ناقص پرفارمنس کا اعتراف کرتے ہوئے بابراعظم تینوں فارمیٹ سے قومی ٹیم کی قیادت کے فرائض سے سبکدوش ہوگئے تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے