اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بھارتی سپریم کورٹ میں کشمیریوں کیساتھ انصاف کا قتل کیا گیا: شیخ رشید

12 Dec 2023
12 Dec 2023

(لاہور نیوز) سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ میں کشمیریوں کے ساتھ انصاف کا قتل کیا گیا۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ساری پاکستانی قوم اس فیصلے کو مسترد کرتی ہے، عدالتی توثیق کی قانونی اہمیت نہیں ہے، معاملہ اقوام متحدہ میں ہے، مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں پر پابندیاں مزید سخت کردی گئی ہیں۔

شیخ رشید نے کہا ہے کہ دفعہ 370 یا 35اے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، بی جے پی کی مسلمان اور اسلام دشمنی کھل کر واضح ہو گئی ہے، بھارتی عدالتی فیصلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے منافی ہے، کشمیرں کو غلام نہیں بنایا جاسکتا۔

انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ پاکستان کی تمام سیاسی پارٹیاں یک زبان ہو کر کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کریں، کشمیری اپنے آپ کو تنہا اور بے بس محسوس نہ کر یں، ساری پاکستانی قوم اس ظلم کے خلاف ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے