اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

شاہین شاہ آفریدی بے خوف، کپتانی میں فائٹنگ سپرٹ ہے: فخر زمان

12 Dec 2023
12 Dec 2023

(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر فخر زمان نے شاہین شاہ آفریدی کو بے خوف اور فائٹنگ سپرٹ والا کپتان قرار دے دیا۔

پاکستان کرکٹ کی ویب سائٹ کو خصوصی انٹرویو میں فخرزمان نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی کی کپتانی میں فائٹنگ سپرٹ ہے، وہ پی ایس ایل میں کپتان بنے تو ٹیم کو ٹائٹل جتوا کر مجھ سمیت بہت سے لوگوں کو غلط ثابت کردیا، ہر میچ کے ساتھ ان کی قیادت میں بہتری نظر آئی،وہ تمام پلیئرز کو ساتھ لے کر چلتے ہیں، لاہور قلندرز کیلئے انہوں نے بہترین پرفارم کیا، کپتان میں یہی بے خوفی ہونا چاہیے،میری دعا ہے کہ انہیں جو ٹیم ملے اس میں فٹنس کے مسائل نہ ہوں، ورلڈکپ میں نسیم شاہ کی انجری سے مشکل ہوئی تھی۔

دورہ نیوزی لینڈ کی تیاری کے سوال پر فخرزمان نے کہا کہ ہم نے اتنی زیادہ کرکٹ کھیل لی فارم اچھی ہو تو اب  کنڈیشنز سے زیادہ فرق نہیں پڑتا،گیند بیٹ پر آرہی ہے، ٹیم کمبی نیشن بھی اچھا ہے،ہم اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔

ورلڈکپ کے دوران فارم میں واپسی کے سوال پر فخرزمان نے کہا کہ ہم عام طور پر معمول کی پریکٹس ہی جاری رکھتے ہیں، کوشش تو تھی کہ لمبی اننگز کھیلوں مگر ایشیا کپ میں سری لنکن پچز میرے سٹائل کے موافق نہیں تھیں، میں نیٹ پریکٹس میں بہت محنت کر رہا تھا، پہلے اگر 200 گیندیں کھیلتا تھا تواس سے زیادہ کھیلیں،ذہنی طور پر تو کام ہوتا ہے مگر تکنیک کے حوالے سے میں نے کچھ خاص کرنے کی کوشش نہیں کی، ویسی ہی پریکٹس کی جیسی پہلے کرتا رہا تھا،کوچز سے بات چیت ہوتی رہی، انٹرنیشنل پلیئرز نے بھی کال کی کہ یہ کرلو تو بہتر ہوگا،اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ کوئی غلطی کررہا ہوں تو نہ کروں۔

دورہ آسٹریلیا، پاکستانی سکواڈ زبردست، اچھے مقابلے ہوں گے

فخرزمان نے کہا کہ دورہ آسٹریلیا کیلئے پاکستانی سکواڈ زبردست ہے، اس میں کئی تجربہ کار کرکٹرز شامل ہیں،ہم آسٹریلوی کنڈیشنز کو آسان نہیں سمجھ سکتے مگر مجھے امید ہے کہ اچھے مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں شرکت کے حوالے سے فخرزمان نے کہا کہ ہم نوجوان کرکٹرز کی صلاحیتیں دیکھتے ہوئے خود کو خوش قسمت سمجھتے ہیں کہ پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہوا،دیہی علاقوں میں بھی بڑا ٹیلنٹ چھپا ہے، الگ کنڈیشنز میں کھیلنے کا تجربہ اچھا رہا۔

کیویز کیخلاف کیا سوچ کر میدان میں اترا؟

فخرزمان نے کہا کہ نیوزی لینڈ کیخلاف ورلڈکپ میچ میں یہ سوچ کر میدان میں اترا کہ تیز نہ کھیلے تو ہار جائیں گے،ون ڈے میں دونوں اینڈ سے نئی گیند کا استعمال ہوتا ہے،یہی سوچ تھی کہ اچھا آغاز کریں تو ہدف حاصل کرنے کا سوچ سکتے ہیں،میرا نیچرل کھیل ہی جارحانہ ہے،خوش قسمتی سے وہ میرا دن بھی تھا،اس لیے بڑی اننگز کھیلنے میں کامیاب رہا۔

ابتدائی میچز باہر بیٹھ کر دیکھنے کے سوال پر انھوں نے کہا کہ آپ سکواڈ کا حصہ رہے ہوں تو ذہن میں آتا ہے کہ کاش میں کھیل رہا ہوتا، مگر یہ پاکستان کی ٹیم ہے، اگر آپ ناکام اور دوسرا کوئی پرفارم کررہا ہو تو اسی کو موقع ملتا ہے،باہر بیٹھ کر آپ سیکھتے ہیں،توانائی یکجا کرنے کا موقع بھی ملتا ہے، بہرحال جب بھی چانس ملے تو 100فیصد پرفارم کرنے کی کوشش ہونی چاہیے۔

چھکے صرف مضبوط جسامت سے نہیں لگتے، تینوں فارمیٹس کھیلنا چاہتا ہوں

فخرزمان نے کہا کہ چھکے صرف مضبوط جسامت سے نہیں لگتے،اگر بے خوف انداز سے کھیلیں اور بیٹ کا سوئنگ تیز ہو تو کوئی بھی چھکا لگا سکتا ہے،کرکٹ میں چوکے کی بہ نسبت چھکا لگانا آسان کام ہے، بس درست انداز میں بیٹ گھمانا ہوتا ہے، اگر پریکٹس کریں تو چھکے لگا سکتے ہیں، کئی کرکٹرز جسمانی طور پر اتنے مضبوط نہیں لگتے مگر بڑے بڑے چھکے لگاتے ہیں۔

’’بیزبال‘‘ کے انداز میں جارحانہ ٹیسٹ کھیلنے کے سوال پر انھوں نے کہا کہ ٹیسٹ میچز ہی اصل کرکٹ ہیں، میری تو خواہش ہے کہ تینوں فارمیٹ کی کرکٹ کھیلوں،جب بھی موقع ملے ڈومیسٹک 4 روزہ میچز کھیلنے سے لمبی کرکٹ کھیل سکتا ہوں، ٹیسٹ سے تکنیک اور کارکردگی میں بہتری لانے کا موقع ملتا ہے،یہ کسی بھی بیٹر کی پہلی ترجیح ہونا چاہیے۔

پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کی جانب سے ہی ایکشن میں ہوں گا

فخر زمان نے کہا کہ لاہور قلندرز نے مجھے ابھی ریلیز کیا ہے مگر میں پی ایس ایل میں اسی ٹیم کی جانب سے کھیلوں گا،یاد رہے کہ گذشتہ کئی سیزنز سے فخر زمان قلندرز کی ہی نمائندگی کر رہے ہیں۔

ورلڈکپ میں پاکستان کی مضبوط ٹیم سامنے آئے گی

فخرزمان نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں کسی ٹیم کے بارے میں ہم پیشگوئی نہیں کرسکتے،کسی اچھے دن کمزور ٹیم بھی مضبوط حریف کو ہرا دیتی ہے،میزبان ملکوں کی کنڈیشز کو دیکھتے ہوئے جس طرح کی پلاننگ ہورہی ہے، میں امید کرتا ہوں کہ پاکستان کی مضبوط ٹیم سامنے آئے گی۔

ون ڈے کرکٹ میں کسی بیٹر کی ٹرپل سنچری بھی بن سکتی ہے

فخرزمان نے کہا کہ کرکٹ اتنی تیز ہوگئی کہ ون ڈے کرکٹ میں کسی بیٹر کی ٹرپل سنچری بھی بن سکتی ہے، ابھی نہیں تو اگلے 10برسوں میں ایسا ہو جائے گا،اگر کسی اوپنر کا دن ہو تو اس کیلئے یہ سنگ میل عبور کرنے کا زیادہ موقع ہوگا۔

بُرے وقت میں بھی مداحوں کی جانب سے بڑی سپورٹ ملی

ورلڈکپ میں شاندار اننگز کے بعد پرستاروں کی تعداد بڑھنے کے سوال پر فخرزمان نے کہا کہ صرف پاکستان ہی نہیں ایشیا میں لوگ کرکٹ سے بڑا لگاؤ رکھتے ہیں، اچھی کارکردگی سے پذیرائی بھی ملتی ہے،پرفارمنس نہ ہوتو لوگ ناراض بھی ہوتے ہیں، ہمارے ذہن میں بھی ہوتا ہے کہ فینز کیلئے کچھ کرنا ہے،بُرے وقت میں بھی مجھے بڑی سپورٹ ملی،اس لحاظ سے خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں، سوشل میڈیا اکاؤنٹ میرا منیجر چلاتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے