اپ ڈیٹس
  • 345.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ذوالفقار علی بھٹو پھانسی کیس میں صدارتی ریفرنس کی سماعت آج ہو گی

12 Dec 2023
12 Dec 2023

(لاہور نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو پھانسی کیس میں صدارتی ریفرنس کی سپریم کورٹ میں آج سماعت ہو گی۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 9 رکنی لارجر بینچ سماعت کرے گا، ذوالفقار بھٹو کو قتل کرنے کی سازش کے الزام میں سزائے موت سنائی گئی، سابق صدر آصف زرداری نے اپریل 2011 میں صدارتی ریفرنس سپریم کورٹ میں دائر کیا تھا، بلاول بھٹو زرداری نے ذوالفقار علی بھٹو ریفرنس میں سپریم کورٹ میں پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

دوسری جانب چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ذوالفقار علی بھٹو ریفرنس کی براہ راست نشریات کیلئے درخواست دائر کر دی، درخواست بلاول بھٹو کی جانب سے وکیل فاروق ایچ نائیک نے سپریم کورٹ میں دائر کی ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ صدارتی ریفرنس میرے والد آصف زرداری کی جانب سے دائر کیا گیا، سماعت کی کارروائی براہ راست نشر کرنے کی اجازت دی جائے، گزشتہ روز رہنما پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی نے ذوالفقار علی بھٹو ریفرنس کی سماعت براہ راست نشر کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے