اپ ڈیٹس
  • 347.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور میں سموگ کا مسئلہ تشویشناک حد تک جا پہنچا، سموگ ٹاورز بہتر حل قرار

07 Dec 2023
07 Dec 2023

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں سموگ کا مسئلہ پریشان کن سطح تک جا پہنچا، سموگ نے لاہور سمیت دنیاکے متعدد شہروں کے باسیوں کو پریشان کررکھا ہے۔

وسائل میسر ہونے کی وجہ سے  ترقی یافتہ ممالک اِس مسئلے سے نمٹنے میں کافی کامیاب نظرآتےہیں، اِن ہی اقدامات میں سے ایک سموگ ٹاورزکا قیام بھی ہے، سب سے پہلے ستمبر 2015 ءمیں نیدر لینڈز کے شہر روٹرڈیم میں 25 فٹ اونچا سموگ ٹاور بنایا گیا ۔

اس کے فوراً بعد چینی  صوبے شانزے کےشہر شیان میں بلند ترین ٹاور بنایا گیا، سکائی سکریپر نما یہ  ٹاور 328 فٹ اونچا  ہے جو 2016ءسے مؤثر کام کر رہا ہے، اِس ٹاور نے چند ماہ کے دوران  10 مربع کلو میٹر کے علاقے کی فضاؤں کو شفاف بنا دیا تھا۔

بھارت نے بھی اپنے آٹھ  شہروں میں سموگ ٹاورز قائم کیے ہیں جس کے اچھے نتائج برآمد ہورہے ہیں،  ماہرین سموگ ٹاورز کو سموگ پر قابو پانے کا سستا ترین ذریعہ قرار دیتے ہیں۔ 

اِس تناظر میں ہمارے حکام قرار دیتے ہیں کہ اِس مسئلے سے نمٹنے کی تمام ممکنہ کوششیں کی جارہی ہیں اور اُن کے مطابق کافی بہتر نتائج سامنے آرہے ہیں۔

ادھر فضائی آلودگی کی فہرست میں لاہور پھر  دنیا بھر میں دوسرے نمبر پر آگیا،چھٹیاں،سمارٹ لاک ڈاؤن، سموگ ایمر جنسی سب کچھ رائیگاں گیا،شہر میں آلودگی کی شرح 400 سے تجاوز کر گئی،مال روڈ 460،کینٹ 435،گرین ٹاؤن میں آلودگی کی شرح 420 ریکارڈ کی گئی۔

سموگ کنٹرول کرنے کا آخری حل مصنوعی بارش کا منصوبہ بھی مؤخر کر دیا گیا،منصوبے کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کئی وجوہات سے منسلک ہےجن میں تکنیکی  مشکلات اور پراجیکٹ ماہرین کی غیر اطمینان بخش کارکردگی شامل  ہے۔

ماحولیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ طویل المدتی اقدامات کے ذریعے ہی صورت حال میں بہتری لائی جاسکتی ہے،سموگ ٹاورز بنانے سے فضائی آلودگی کی شدت میں کمی  آ سکتی ہے ۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے