اپ ڈیٹس
  • 347.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پاکستان مسلم لیگ ن کا نئی حلقہ بندیوں کیخلاف عدالت جانے کا اعلان

07 Dec 2023
07 Dec 2023

(لاہور نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن نے نئی حلقہ بندیوں پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے عدالت جانے کا اعلان کردیا۔

نصیرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ ن خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ  ہمیں نئی حلقہ بندیوں پر تحفظات ہیں، حلقہ بندیوں میں میرا حلقہ بھی متاثر ہوا، اسے چار حصوں میں تقسیم کردیا گیا، نئی حلقہ بندیوں میں شہباز شریف کا حلقہ بھی متاثر ہوا، ہم نئی حلقہ بندیوں سے مطمئن نہیں، ہم  حلقہ بندیوں کیخلاف عدالت جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن میں ایک گھنٹے کی بھی تاخیر نہیں ہونی چاہیے، انتخابات 8 فروری کو مقررہ وقت پر ہی ہونے چاہئیں، تمام سیاسی جماعتیں 8 فروری کو انتخابات کی خواہاں ہیں، جب تک منتخب حکومت نہیں آئے گی معیشت ٹھیک نہیں ہو گی، جب انتخابی شیڈول آئے گا تو سیاسی گرماگرمی میں اضافہ ہو گا۔

خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے سیاسی جماعتوں سے تعلق نہیں بنایا، سابق چیئرمین پی ٹی آئی انوکھا لاڈلا اور اپنے وقت کا فرعون تھا،  انہوں نے کوئی ایسی جماعت نہیں چھوڑی جو ان سے ہمدردی کرے، بانی پی ٹی آئی کہتے تھے کسی سے بات نہیں کرنی اب اپنا کیا ہوا ہی بھگت رہے ہیں۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم  نے تحریک انصاف کو اسمبلیاں توڑنے کا مشورہ نہیں دیا تھا، ہم نے پی ٹی آئی کو ریاستی اداروں پر حملے کا نہیں کہا تھا،  پی ٹی آئی کو الیکشن لڑنا چاہیے بائیکاٹ نہیں کرنا چاہیے، ہم نہیں چاہتے کوئی سیاسی جماعت انتخابی عمل سے باہر ہو۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے