04 Dec 2023
(ویب ڈٰیسک) نگران صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا کہ پاکستان کو ہر قسم کے مسائل سے نکالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
نگران صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی مقیم تارکین وطن کی واپسی کے فیصلے پر عملدرآمد جاری ہے، حافظ گل بہادر کو فی الفور پاکستان کے حوالے کیا جائے۔
جان اچکزئی نے کہا کہ اب تک 4 لاکھ غیر قانونی تارکین وطن واپس جا چکے، غیر قانونی تارکین وطن کی واپسی کا فیصلہ دونوں ممالک کے حق میں ہے، افغانستان سے ہونے والے دہشتگردی کے واقعات کو دنیا دیکھ رہی ہے۔
صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ اپنے وطن واپس جانے والوں میں 99 فیصد افغانی اور باقی دیگر ممالک کے لوگ واپس جا چکے ہیں۔