اپ ڈیٹس
  • 347.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ملکی حالات کا تقاضا ہے چارٹر آف اکانومی میں تمام جماعتیں شامل ہوں: رانا ثنا

04 Dec 2023
04 Dec 2023

(لاہور نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر و سابق وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ملکی حالات کا تقاضا ہے چارٹر آف اکانومی میں تمام سیاسی جماعتیں شامل ہوں۔

ماڈل ٹاؤن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ غریب آدمی کی زندگی مشکل نہیں ناممکن ہوچکی ہے، اس بحران میں پورا ملک مبتلا ہے، ہم ملک کو 2017اور18کی طرح ٹریک پر ڈالیں گے، ملک اب ایسی پوزیشن میں آگیا ہے کہ یاآپ ملکی بحرانوں کی جنگ لڑلیں یا اپنی، نوازشریف نے فیصلہ کیا ہے ہم پہلےپاکستان کو اکانومی کے بحران سے نکالنے کی جنگ لڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کوئی ایک جماعت ملک کو ان بحرانوں سے نہیں نکال سکتی، چارٹر آف اکانومی تمام سیاسی جماعتوں کو بٹھا کرکیا جانا چاہیے، چارٹر آف ڈیموکریسی بھی کچھ بنیادی چیزوں پر تمام جماعتوں نے بیٹھ کر طے کرلیاتھا، مسلم لیگ ن لیڈنگ رول ادا کرنے کی بات کررہی ہے۔

سابق وزیرداخلہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ایک جھوٹے اور مکار آدمی ہیں، بانی پی ٹی آئی نے پہلے کہا امریکا نے سازش کرکے میری حکومت گرائی ، بعد میں انہوں نے کہا جنرل قمر باجوہ نے میری حکومت گرائی ، اس کے بعد انہوں نے کہا 9مئی کے واقعات میرے خلاف سازش ہے، کیا انہوں نے نوازشریف کے کہنے پر فیصلہ کیا تھا کہ گرفتاری نہیں دینی؟۔

صد ر مسلم لیگ ن پنجاب کا کہنا تھا کہ یہ سب 9مئی کو دفاعی ادارے پر حملہ آور ہوئے، یہ سازش تم نے ہی اپنے خلاف کی ہے،سازشی تم خود ہو، تم نے اپنے تکبر اور غرور میں یہ حرکت کی ،خمیازہ بھگتنا پڑے گا، پی ٹی آئی کے رہنما خود کہہ رہے تھے کہ جناح ہاؤس پہنچو، اگر یہ لندن پلان تھا تو کیا آپکو وہاں سے کسی نے فون کیا تھا؟ انکو شرم کرنی چاہیے،جھوٹ اس طرح نہیں چلے گا۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے الیکشن الائنس پر کوئی الحاق نہیں، مولانا فضل الرحمان سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بات ہوسکتی ہے، الیکشن کی تاریخ سپریم کورٹ آف پاکستان نے دی ہے، پاکستان مسلم لیگ ن الیکشن کیلئے پوری طرح سے تیار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف پورے ملک کا دورہ کریں گے،ہر صوبے میں جائیں گے، پاکستان میں 8فروری کو الیکشن ہوں گے،مسلم لیگ ن عوامی مینڈیٹ حاصل کرے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے