02 Dec 2023
(ویب ڈیسک) عالمی مارکیٹ میں اضافہ کے بعد ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کے فی تولہ نرخ ہزاروں روپے بڑھ گئے۔
صرافہ مارکیٹوں کے مطابق ایک تولہ سونے کی قیمت میں 3100 روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 23 ہزار 600 روپے ہو گئی۔
10 گرام سونے کی قیمت میں 2658 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد ملک میں 10 گرام سونے کی نئی قیمت 1 لاکھ 91 ہزار 701 روپے ہو گئی۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ 31 ڈالر اضافے کے بعد 2071 ڈالر فی اونس ہو گئے۔