01 Dec 2023
(لاہور نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج سٹاک مارکیٹ میں بہتری کا رجحان برقرار ہے۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 542 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ہے جس کے ساتھ 100 انڈیکس 61 ہزار 73 پوائنٹس پر پہنچ گیا ہے۔
امریکی کرنسی
دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی سے روپے کی قدر میں بہتری واقع ہو رہی ہے،کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں 67 پیسے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 284 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 285 روپے 17 پیسے پر بند ہوا تھا۔