اپ ڈیٹس
  • 304.00 انڈے فی درجن
  • 570.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

چین کی گورننس اور پولیسنگ کا نظام رول ماڈل ہے: محسن نقوی

01 Dec 2023
01 Dec 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ چین کی گورننس اور پولیسنگ کا نظام رول ماڈل ہے۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی سے چینی صوبے جیانگ سو کے پولیس چیف تھان یونگ شنگ نے ملاقات کی ہے، پنجاب پولیس اور جیانگ سو پولیس کے درمیان اشتراک کے لئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے جائیں گے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ مؤثر پولیسنگ کے نظام کے لئے چین کی معاونت کے شکر گزار ہیں، سیاحوں اور دیگر چینی شہریوں کو ہر طرح کی سہولتیں فراہم کررہے ہیں، ہمیں ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرتے ہوئے گورننس اور پولیس نظام کو بہتر بنانا ہے۔

چینی صوبے کے پولیس چیف نے وزیر اعلیٰ محسن نقوی کو جیانگ سو کے دورے کی دعوت دی، جیانگ سو پولیس چیف کا کہنا تھا کہ جیانگ سو اور لاہور میں بہت سی قدریں مشترک ہیں، پنجاب پولیس سے اشتراک کار کے لئے جامع پلان لے کر آئیں گے۔

تھان یونگ شنگ نے کہا کہ پنجاب پولیس کو جدید آلات کی تنصیب اور استعمال کی ٹریننگ بھی دیں گے، دونوں ممالک کے درمیان دوستی کا نیا دور شروع ہورہاہے۔ چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان،انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور اور چینی وفد کے دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے