30 Nov 2023
(لاہور نیوز) ملکی معیشت پر سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے لگا پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج بھی تیزی دیکھی گئی ہے۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں 29 پوائنٹس اضافے کے بعد 100 انڈیکس 60 ہزار 531 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 60 ہزار 502 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
سٹاک مارکیٹ میں آج 13 ارب 58 کروڑ 4 لاکھ 9 ہزار 841 روپے مالیت کے 23 کروڑ28 لاکھ 96 ہزار 884 شیئرز کا لین دین ہوا ہے۔