30 Nov 2023
(ویب ڈیسک) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ جبکہ مقامی سطح پر قیمت بغیر کسی رد و بدل کے برقرار ہے۔
رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 2 ڈالر کا اضافہ ہوگیا،جس سے نئی قیمت 2 ہزار 64 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔
دوسری جانب مقامی صرافہ مارکیٹوں میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت بغیر کسی رد و بدل کے 2 لاکھ 21 ہزار روپے پر مستحکم ہے۔اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ۔