اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

محکمہ ایکسائزکا گاڑی رجسٹریشن کیلئے ورچوئل سمارٹ کارڈ متعارف کروانے کا فیصلہ

30 Nov 2023
30 Nov 2023

(ویب ڈیسک) محکمہ ایکسائز نے گاڑیوں کے رجسٹریشن کارڈ کی فراہمی میں تاخیر سے نمٹنے کیلئے ورچوئل سمارٹ کارڈ متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا ہے جس سے مالکان کو فوری طور پرآن لائن سمارٹ کارڈ فراہم کر دیا جائے گی ۔

محکمہ نے فزیکل کارڈز کی پروسیسنگ میں ایک ماہ تک کی ممکنہ تاخیر کو تسلیم کیا، اس کی وجہ ٹینڈرنگ کے عمل میں مسائل ہیں۔ محکمہ کی جانب سے عوام کو یقین دلایاگیا ہے کہ وہ اس عمل کو تیز کرنے کے لیے کام کر رہا ہے اور بشمول ورچوئل سمارٹ کارڈ کے متبادل حل تلاش کر رہا ہے۔اس سلسلے میں محکمے نے ورچوئل سمارٹ کارڈ سکیم کے نفاذ کے لیے منظوری کے لیے صوبائی حکومت کو باضابطہ درخواست جمع کرادی ہے۔

منظوری کے بعد، گاڑیوں کے مالکان رجسٹریشن کے مطلوبہ طریقہ کار کو مکمل کرکے اپنے ورچوئل سمارٹ کارڈ آن لائن حاصل کر سکیں گے۔ ان کارڈز کو محکمہ ایکسائز کی آفیشل ویب سائٹ سے بآسانی ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔ورچوئل سمارٹ کارڈز میں فزیکل کارڈز جیسی تمام معلومات شامل ہوں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے