اپ ڈیٹس
  • 305.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 390000 دس گرام : 334400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 357497 دس گرام : 306531
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 4541 دس گرام : 3897
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ٹیکس چوری کی روک تھام کیلئے شوگرملز میں ایف بی آر کی ٹیمیں تعینات

30 Nov 2023
30 Nov 2023

(ویب ڈیسک) شوگر انڈسٹری میں ٹیکس چوری کی روک تھام کیلئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے فیلڈ فارمیشنز کی ٹیمیں ملک بھر کی شوگر ملز پر تعینات کردیں۔

ایف بی آر کے مطابق فیلڈ فارمیشنز کی ٹیمیں شوگر ملز کی پیداوار، فروخت، کلیئرنس، سٹاک اور دیگر سرگرمیوں کی مانیٹرنگ کررہی ہیں۔ چینی کی تیار کردہ یا فراہم کردہ ہر بوری پر ٹیکس سٹیمپ لگانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

ایف بی آر کے مطابق ٹیکس مہر نہ ہونے کی صورت میں مال ضبط کرلیا جائے گا، ڈیفالٹر کو تین سال تک قید کی سزا دی جا سکتی ہے۔ چینی پر سیلز ٹیکس کی چوری کی کوشش پر آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ چینی چوری میں ملوث ملز مالکان کے خلاف بھی مقدمہ چلایا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے