29 Nov 2023
(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف کرکٹ آسٹریلیا کی دعوت پر آسٹریلیا جائیں گے۔
یاد رہے کہ قومی ٹیم بھی آئندہ ماہ آسٹریلیا کا دوہ کرے گی جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ 14 سے 18 دسمبر تک پرتھ ، دوسرا 26 سے 30 دسمبر تک میلبرن جبکہ تیسرا اور آخری میچ 3 سے 7 جنوری تک سڈنی میں کھیلا جائے گا۔
کرکٹ آسٹریلیا کی دعوت پر چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف بھی آسٹریلیا جائیں گے، انہیں آسٹریلین بورڈ نے باکسنگ ڈے ٹیسٹ پر بطورمہمان مدعو کیا ہے۔
ذکاء اشرف کے دورے کے دوران پاک آسٹریلیا کرکٹ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر بات چیت ہوگی جبکہ اے ٹیم ، انڈر 19 اور جونیئر ٹیموں کے دوروں پر تبادلہ خیال بھی ہوگا۔