اپ ڈیٹس
  • 346.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

نمرہ خان نے خود کیساتھ پیش آنیوالے خوفناک حادثے کی روداد سنا دی

29 Nov 2023
29 Nov 2023

(ویب ڈیسک) خوبرو پاکستانی اداکارہ نمرہ خان نے خود کیساتھ پیش آنیوالے خوفناک حادثے کی روداد سنا دی۔

حال ہی میں نمرہ خان نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی، اس دوران انہوں نے جہاں مختلف موضوعات پر کھل کر گفتگو کی وہیں  خود کیساتھ پیش آنیوالے حادثے کی کہانی بھی بیان کردی۔

نمرہ خان نے اعتراف کیا کہ میری ہی غلطی کی وجہ سے حادثہ ہوا، میں نے پیچھے سے فوجی گاڑی کو تیز رفتاری سے ٹکر ماری، گاڑی کا اسٹیئرنگ میرے سینے میں گھس گیا، جس نے اندر جاکر جگر کو سخت متاثر کیا جب کہ میرے دماغ پر بھی شدید چوٹیں آئیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میری  دائیں ٹانگ پانچ جگہ سے ٹوٹ گئی تھی جب کہ اس سے گوشت کا بہت بڑا ٹکڑا الگ ہوچکا تھا، خطرناک حادثے کے کچھ ہی دیر بعد میں بے ہوش ہوگئی تھی اور مجھے فوجی افسران نے ہسپتال پہنچایا، جن کی گاڑی کو میں نے ٹکر ماری تھی۔

نمرہ نے  فوجی افسران کی تعریفیں کرتے ہوئے ان کا شکریہ بھی ادا کیا اور کہا کہ ابتدائی طور پر فوجی افسران کو لگا کہ ان پر خودکش حملہ ہوا ہے لیکن بعد ازاں انہوں نے انہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا۔

نمرہ خان نے نئی زندگی ملنے پر خدا کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ والدین کی دعاؤں اور فوجی افسران کی جانب سے بروقت طبی امداد کے لیے اچھے ہسپتال منتقل کیے جانے کی وجہ سے میری زندگی بچی۔

واضح رہے کہ نمرہ خان شوبز کیریئر کے آغاز پر 2014 میں اسلام آباد کے قریب خطرناک روڈ حادثے کا شکار بنی تھیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے