اپ ڈیٹس
  • 346.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

تمام اقدامات بے سود، فضائی آلودگی بے قابو،شہر میں اوسط شرح 414 ریکارڈ

29 Nov 2023
29 Nov 2023

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں بڑھتی ہوئی سموگ کو کم نہ کیا جا سکا، شہر میں سموگ کی اوسط شرح آج بھی 414 ریکارڈ کی گئی ہے۔

کینٹ کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 517 جبکہ عامر ٹاؤن اور  مال روڈ   کے علاقے کا اے کیو آئی 477 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ادھر ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے لاہور میں آلودگی کم کرنے کے لیے مصنوعی بارش کا منصوبہ چار سے چھ ہفتوں کے لیے مؤخر کر دیا گیا ہے۔

منصوبے کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کئی وجوہات سے منسلک ہے جن میں تکنیکی مشکلات اور پراجیکٹ کے ماہرین کی غیر اطمینان بخش کارکردگی شامل ہے، مصنوعی بارش برسانے کیلئے طیاروں کی عدم دستیابی تاخیر کی ایک اہم وجہ ہے۔

دوسری جانب  لاہور ہائیکورٹ نے سموگ کے تدارک کے لیےرات 10 بجے تجارتی سرگرمیاں بند کروانے کا حکم جاری کیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے