اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 562.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

عالمی بینک نے پاکستان کو درپیش مسائل کی نشاندہی کر دی

28 Nov 2023
28 Nov 2023

(ویب ڈیسک) عالمی بینک نے پاکستان کو درپیش 6 بڑے مسائل کی نشاندہی کر دی۔

عالمی بینک نے پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے ممکنہ اصلاحات پر مبنی رپورٹ جاری کرتے ہوئے پاکستان کو درپیش بڑے مسائل کی نشاندہی کی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان کو ہیومن کیپٹل کے بحران کا سامنا ہے، دستیاب انسانی وسائل کا کم استعمال پیداوار اور ترقی کو متاثر کر رہا ہے۔

عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 5 سال سے کم عمر 40 فیصد بچے سٹنٹنگ کا شکار ہیں، پاکستان بھر میں دنیا میں سب سے زیادہ 2 کروڑ سے زیادہ بچے سکول سے باہر ہیں، دس سال سے کم عمر کے 79 فیصد بچے پڑھنے کی صلاحیت سے محروم ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان کو بلند مالیاتی خسارے کا سامنا ہے، پاکستان کے ذمہ قرضے مقررہ قانونی حد سے زیادہ 78 فیصد کی بلند شرح پر ہیں، پالیسیوں میں عدم تسلسل کی وجہ سے سرمایہ کاری اور برآمدات کا فقدان ہے۔

عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کا زرعی شعبہ غیر پیداواری اور جمود کا شکار ہے، پاکستان میں زرعی شعبے کا جی ڈی پی میں حصہ 23 فیصد ہے، زرعی شعبہ 40 فیصد لیبر فورس کو روزگار فراہم کرتا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ توانائی کا شعبہ ناقابل انحصار اور معیشت پر بھاری ہے، توانائی شعبے میں گردشی قرضہ مالی مشکلات پیدا کر رہا ہے، پاکستان میں پالیسی فیصلوں کا محور ذاتی مفادات ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے