28 Nov 2023
(ویب ڈیسک) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 3 ڈالر اضافے کے باعث 2033 ڈالر ہو گئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 800 اور فی دس گرام سونے کی قیمت میں 686 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 18 ہزار 400 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 87 ہزار 243 روپے ہو گئی۔
دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2620روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2246.21 روپے پر مستحکم رہی۔