28 Nov 2023
(ویب ڈیسک) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ شہری ٹیکس دیتا ہے، حکومت کے قوانین پر عملدرآمد کرنے کا پابند ہوتا ہے، حکومت کے بھی کچھ فرائض ہوتے ہیں جن کو سروس ڈلیوری کہہ سکتے ہیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ بڑے شہروں، چھوٹے دیہاتوں میں سروس ڈلیوری نہیں ہو رہی، ایم کیو ایم نے یہ بڑا اچھا بل پیش کیا ہے جس سے سروس ڈلیوری ہو سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ رومانیہ، نیدرلینڈز اور دیگر ممالک کی آبادی کراچی سے کم ہے، ہمارے پاس لوکل گورنمنٹ نہیں ہے، اگر پنجاب ایک ملک ہوتا تو دنیا کا گیارہواں بڑا ملک ہوتا، ڈویژن کو پاور دیدی گئی ہے، ہمیں ڈسٹرکٹ کو پاور بھی دینے کی ضرورت ہے۔
مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ اب ریفارمز کا وقت آ گیا ہے، لیگل ریفارمز بہت ضروری ہیں، لوکل گورنمنٹ میں ریفارمز کی بہت ضرورت ہے۔