(لاہور نیوز) بزدار دور کے سیوریج اور واٹر سپلائی کے منصوبے تاحال ادھورے ہیں۔ واسا کے او اینڈ ایم ڈائریکٹوریٹس اور کنسٹرکشن کی جانب سے ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج پر مکمل عمل درآمد نہ کیا جا سکا۔
سبزہ زار، طلعت پارک، علامہ اقبال ٹاؤن اور بسطامی روڈ کے تعمیراتی کام ادھورے ہیں۔ ڈویلپمنٹ پیکیج کی 8 تعمیراتی سکیموں کا اوسطاً تعمیراتی کام 85 فیصد ہو سکا۔ حکومت نے واٹر سپلائی اور سیوریج کے لئے 2 ارب 12 کروڑ 58 لاکھ روپے کے فنڈز دئیے۔ واسا علامہ اقبال ٹاؤن نے رحمان بلاک میں سیوریج واٹر سپلائی کا کام مکمل نہ کیا۔ یونین کونسل 229 میں سیوریج واٹر سپلائی کی سکیم نامکمل ہے۔ یونین کونسل 229 میں واٹر سپلائی اور پی سی سی کا کام بھی تکمیل کا منتظر ہے۔
ایم ڈی واسا نے تعمیراتی کاموں میں سست روی برتنے پر افسران کی سرزنش کی ہے اور متعلقہ افسران سے کارکردگی رپورٹ طلب کر لی گئی ہے۔