27 Nov 2023
(لاہور نیوز) اشتعال انگیز گفتگو کے کیس میں انسداددہشت گردی عدالت نے لیگی رہنما مریم اورنگزیب کو 9 دسمبر کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے کیس کی سماعت کی، عدالت نے عدم پیشی پر مریم اورنگزیب کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔
اے ٹی سی نے متعلقہ ایس ایچ او کو وارنٹ کی تکمیل کرانے کی ہدایت کر دی۔
واضح رہے کہ پولیس نے مریم اورنگزیب، جاوید لطیف سمیت دیگر کے خلاف اشتعال انگیز گفتگو کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔