(ویب ڈیسک) نوجوان اداکارہ سبینہ فاروق نے کہا ہے کہ پاکستانیوں سے زیادہ بھارتی مداح کام اور آرٹ کو اچھے طریقے سے سمجھتے ہیں۔
حال ہی میں نشر ہونے والے مقبول ڈراما سیریل’کابلی پلاؤ‘ اور ’تیرے بن‘ میں دو مختلف کردار ادا کرنے والی اداکارہ سبینہ فاروق نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی۔
پوڈکاسٹ کے دوران اداکاری کے کیریئر سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کے خاندان میں کوئی اداکار نہیں ہے، وہ واحد لڑکی ہیں جن کا تعلق شوبز انڈسٹری سے ہے، میں نے اسلام آباد میں پی ٹی وی کے سیریل کیلئے آڈیشن دیا تھا، پہلا پروجیکٹ کرنے کے بعد مجھے اندازہ ہوگیا کہ مجھے اداکاری کرنی چاہیے۔
انہوں نے شوبز انڈسٹری میں 2 اداکاروں کے درمیان شادی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے2 دن قبل انڈسٹری کے 2 لوگوں کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ ان کی علیحدگی ہوگئی ہے، مجھے بہت دکھ ہوا، انڈسٹری میں ایک جوڑے کی مثال کو دیکھ کر سب کے بارے میں ایک ہی مؤقف قائم نہیں کرنا چاہیے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ انڈسٹری کے اندر بھی کئی لوگوں کی کامیاب شادی چل رہی ہے، انڈسٹری کے باہر بھی کئی لوگوں کی علیحدگیاں ہو رہی ہیں، فرق صرف یہ ہے کہ میڈیا پر شوبز انڈسٹری کی شادیاں زیادہ ہائی لائٹ ہوتی ہیں۔