(ویب ڈیسک) پاکستان کے معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر نے سپر سٹار ماہرہ خان کے بعد صبا قمر پر بھی شدید تنقید کر دی۔
حال ہی میں خلیل الرحمٰن نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطورِ مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے عورت مارچ میں لگنے والے نعرے ’ میرا جسم میری مرضی‘ سمیت دیگر موضوعات پر گفتگو کی۔
شو کے میزبان نے خلیل الرحمٰن قمر سے سوال کیا کہ “اگر اداکاراوْں پر کتاب لکھی جائے تو اُس کتاب کا عنوان کیا ہوگا؟”، میزبان نے سب سے پہلے معروف اداکارہ صبا قمر کا نام لیا اور پوچھا کہ “ان پر لکھی گئی کتاب کا عنوان کیا ہوگا؟”
میزبان کے سوال کے جواب میں خلیل الرحمٰن قمر نے سخت لہجے میں کہا کہ “میں کبھی بھی صبا قمر پر کوئی کتاب نہیں لکھوں گا”۔
خلیل الرحمٰن قمر کا جواب سُن کر میزبان نے اُن سے صبا قمر پر کتاب نہ لکھنے کی وجہ پوچھی تو ڈرامہ نگار نے کہا کہ “معذرت کے ساتھ لیکن میں نے حالیہ لکس سٹائل ایوارڈز میں صبا قمر کا لباس دیکھا جس کے بعد میرا دل اُچاٹ ہوگیا”۔
پروگرام کا یہ ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جہاں صارفین کی جانب سے خلیل الرحمٰن قمر کی حمایت کی جارہی ہے، صارفین نے کہا کہ پاکستان میں کوئی تو ایسی شوبز شخصیت ہے جس نے پاکستانی اداکاراوْں کے لباس کے بارے میں بات کی۔
یاد رہے کہ لکس سٹائل ایوارڈز 2023 کی تقریب میں صبا قمر نے بولڈ ڈریسنگ کی تھی جس کی تصاویر اور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔