اپ ڈیٹس
  • 303.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

قانونی کارروائی کر کے رمضان ٹرانسمیشن کا معاوضہ لیا: حنا خواجہ بیات

21 Nov 2023
21 Nov 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کی نامور اداکارہ و میزبان حنا خواجہ بیات نے مداحوں کو رمضان ٹرانسمیشن کے دوران پیش آنے والے تلخ تجربے سے متعلق آگاہ کر دیا۔

حال ہی میں حنا نے ایک مارننگ شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات کی مناسبت سے اپنے ساتھ پیش آنے والے تلخ واقعات پر کھل کر گفتگو کی۔

حنا خواجہ بیات نے کہا کہ میں نے بھی اپنی زندگی میں کئی غلطیاں کی ہیں، میں بھی ایک انسان ہوں جو غلطیاں کرسکتا ہے۔

اداکارہ نے اپنی غلطی کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ایک چینل کے ساتھ رمضان ٹرانسمیشن کیلئے دستخط کیے تھے، میں وہ انسان ہوں جو ایک جگہ کام کرنے پر یقین رکھتی ہوں، میں نے ان پر بھروسہ کرتے ہوئے ہامی بھر لی۔

انہوں نے مزید کہا کہ رمضان ٹرانسمیشن شروع ہوئی، دو تین دن بعد انہوں نے مجھے مکمل رمضان ٹرانسمیشن سونپ دی، میں نے بغیر کسی معاہدے کے ٹرانسمیشن کی میزبانی شروع کردی کیونکہ میں نے ان پراعتماد کیا۔

حنا بیات خواجہ نے اپنے تلخ تجربے پر روشنی ڈالتے ہوئے مزید کہا کہ رمضان ٹرانسمیشن مکمل کرنے کے بعد بھی مجھے اس کا معاوضہ نہیں ملا، انہوں نے مجھے بلاک کر دیا، ڈھائی سال بعد قانونی طریقہ کار کے ذریعے مجھے میرا معاوضہ ملا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے