20 Nov 2023
(لاہور نیوز) شہری اپنی ذمہ داری ادا کرنے کے بجائے سموگ بڑھانے کا باعث بننے لگے۔ نولکھا تھانے کی عقبی دیوار کے ساتھ شہری نے سرعام کوڑے کو آگ لگائی۔
سموگ میں کمی کیسے ہو؟ شہری سموگ کی روک تھام میں کردار ادا کرنے کے بجائے مزید سموگ پیدا کرنے لگے۔ تھانہ نولکھا کے عقب میں شہری سرعام کوڑے کو آگ لگا کر سموگ بڑھاتا رہا جبکہ نولکھا پولیس اور پاس کھڑی ٹریفک پولیس خاموش تماشائی بنی رہی۔ حکومت کی جانب سے سموگ کی روک تھام کے لیے دو دن کا سمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا۔ سمارٹ لاک ڈاؤن کے بعد بھی لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر موجود ہے۔
شہری اپنی ذمہ داری ادا کرنے کے بجائے حکومت پر ہی سارا ملبہ ڈالنے لگے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ مارکیٹیں بند کرکے غریب کی روزی روٹی بند کی جا رہی ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ انڈسٹریز پر فوکس کرے۔