اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے ٹیم آف دی ٹورنامنٹ ورلڈکپ 2023 کا اعلان

20 Nov 2023
20 Nov 2023

(ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) کی جانب سے ٹیم آف دی ٹورنامنٹ ورلڈکپ 2023 کا اعلان کر دیا گیا۔

میگا ایونٹ کے فائنل کے بعد آئی سی سی کی جانب سے ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کیا گیا ہے جس میں کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی جگہ نہیں بنا سکا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے اعلان کردہ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں 6 بھارتی کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے جن میں کپتان روہت شرما، سابق کپتان ویرات کوہلی، کے ایل راہول، رویندرا جڈیجہ ، جسپریت بمراہ اور محمد شامی شامل ہیں۔

ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں 2 آسٹریلوی کھلاڑی گلین میکسویل، ایڈم زیمپا، ایک کیوی کھلاڑی ڈیرل مچل، ایک سری لنکن کھلاڑی دلشان مدوشنکا اور جنوبی افریقہ کے کھلاڑی کوئنٹن ڈی کاک بھی شامل ہیں۔

جنوبی افریقہ کے کوئٹزی کو بارہویں کھلاڑی کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔

ٹیم آف دی ٹورنامنٹ ورلڈکپ کی جیوری میں آئن بشپ، کاس نائیڈو، شین واٹسن، آئی سی سی کے جی ایم وسیم خان اور سنیل ویدیا شامل تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے