اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

چیف سلیکٹر کے عہدے سے استعفے نے انضمام الحق کو کتنے کروڑ کا نقصان کروایا؟جانئے

19 Nov 2023
19 Nov 2023

(ویب ڈیسک) چیف سلیکٹر کے عہدے سے استعفے نے انضمام الحق کو ڈیڑھ کروڑ روپے کا نقصان کروا دیا ،ازخود عہدہ چھوڑنے پر پی سی بی کوئی ادائیگی نہیں کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق انضمام الحق نے 25 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ پر پی سی بی کے ساتھ 3  سالہ معاہدہ کیا تھا، اس میں 6 ماہ کا نوٹس پیریڈ بھی شامل تھا، گزشتہ دنوں ان پر مفادات کے ٹکراؤ کا الزام سامنے آیا جس پر پی سی بی نے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم کر دی۔

انضمام نے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ تحقیقات میں کلیئر ہونے پر واپس آ جائیں گے، مگر پھر میڈیا میں تیزوتند بیانات دیتے رہے جس پربورڈ نے استعفی منظور کرنے کا اعلان کر دیا۔ذرائع پی سی بی کا کہنا ہےکہ انضمام الحق نے چونکہ خود عہدہ چھوڑا ،لہذا ہم انھیں 6 ماہ کی تنخواہ ادا کرنے کے پابند نہیں، اگر انھیں برطرف کیا جاتا تو معاہدے کے تحت ڈیڑھ کروڑ روپے دینے پڑتے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے