اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

کم عمر ڈرائیونگ پر 2251، بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر 558 مقدمات درج

19 Nov 2023
19 Nov 2023

(لاہور نیوز) لاہور ٹریفک پولیس کا کم عمر اور بغیر لائسنس ڈرائیورز کےخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن جاری ہے، کم عمر ڈرائیونگ پر 6 روز میں 2251 مقدمات درج کرکے سینکڑوں گاڑیاں تھانوں میں بند کر دی گئیں۔

 بغیر لائسنس ڈرائیونگ کیخلاف کارروائی کے دوسرے روز 558 ڈرائیورز کےخلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ سب سے زیادہ کارروائی ڈیفنس اور کینٹ کے سیکٹرز میں کی گئی، کم عمر بچوں کو گاڑی، موٹرسائیکل دینے والوں کےخلاف بھی مقدمات درج کروائے گئے۔

چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) لاہور کا کہنا ہے کہ شہر میں 30 لائسنس دفاتر، 10 موبائل وینز اور 3 سنٹر 24/7 کھلے رہتے ہیں، چھٹی کے روز بھی شہر کے تمام لائسنس دفاتر معمول کے مطابق کھلے ہیں، والدین 18 سال سے کم عمر بچوں کو ہرگز گاڑی،موٹرسائیکل نہ چلانے دیں۔

 سی ٹی او لاہورمستنصر فیروز نے مزید کہا ہے کہ  والدین اپنے بچوں کے مستقبل کے خود ذمہ دار ہیں، کریمنل ریکارڈ بننے سے سرکاری نوکری اور ویزہ کے حصول میں مشکلات آسکتی ہیں، اب کم عمر ڈرائیورز کیخلاف ایف آئی آر درج ہو گی، والدین اپنی ذمہ داری نبھائیں اور اپنے کم عمر بچوں کو ڈرائیونگ کی اجازت ہرگز نہ دیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے