(لاہور نیوز) اقبال ٹاؤن میں ہونے والے مبینہ پولیس مقابلے میں چھ ڈاکو ہلاک ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق ملزمان ڈاکٹر عباد کے گھر واردات کی نیت سے داخل ہوئے۔ ریکی کرکے گھر داخل ہونے والے ڈاکوؤں نے اہل خانہ کو یرغمال بنا لیا۔ بالائی منزل پر موجود ڈاکٹر کی بیٹی نے پولیس کو کال کر دی۔ پولیس کے پہنچتے ہی ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ سی آئی اے اور آپریشنز پولیس کی جوابی فائرنگ میں چھ ڈاکوؤں پر مشتمل گینگ مارا گیا۔ ڈاکوؤں کی ہلاکت پر اہل علاقہ نے پولیس کے حق میں نعرے بازی کی۔
پولیس مقابلے میں مارے جانے والے ڈاکوؤں کی شناخت ہو گئی۔ پولیس کے مطابق علی رضا ولد منشا میاں چنوں ، عمران ولد اللہ دتہ،علی رضا ولد رحمت علی اور وسیم چھیما ولد شریف بورے والا جبکہ چاند ولد عبد المجید اور وسیم وہاڑی کے رہائشی تھے۔
پولیس کے مطابق مارا گیا ڈکیت گینگ ریکارڈ یافتہ ہے۔ ملزمان کی لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے بھجوا دی گئیں۔