اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

اے این ایف کی ایئرپورٹ پر مختلف کارروائیاں، 2مسافرمنشیات سمیت گرفتار

15 Nov 2023
15 Nov 2023

(لاہور نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے مختلف کارروائیوں میں دو مسافروں کو منشیات سمیت گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق دوران تلاشی اے این ایف حکام نے دو مسافروں سے ہیروئن اور آئس کی بڑی مقدار قبضے میں لے لی۔

حکام کا کہنا ہے کہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر کے پیٹ سے 79 ہیروئین بھرے کیپسولز برآمد ہوئے،ساہیوال کا رہائشی غیر ملکی پروازکے ذریعے بحرین کے لئے روانہ ہو رہا تھا،دوران اسکریننگ مسافر کے پیٹ سے منشیات بھرے کیپسول برآمد ہوئے۔

دوسری کارروائی میں اے این ایف حکام نے قطر آئس کی اسمگلنگ کرنے والے مسافر کو گرفتار کر لیا،مسافر غیر ملکی پرواز سے دوحہ جا رہا تھا،دوران تلاشی بہاولنگر کے رہائشی مسافر کے بیگ سے 1 کلو 532 گرام آئس برآمد ہوئی۔

اے این ایف حکام نے منشیات قبضے میں لیکر دونوں مسافروں کو گرفتار کر کے  مقدمہ درج کرلیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے