اپ ڈیٹس
  • 349.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

190 ملین پاؤنڈ کیس: چیئرمین پی ٹی آئی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد

14 Nov 2023
14 Nov 2023

(ویب ڈیسک) احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کے جسمانی ریمانڈ کی نیب کی استدعا مسترد کر دی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اڈیالہ جیل میں کی۔

نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی اور چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا بیرسٹر سلمان صفدر اور بیرسٹر عمیر نیازی عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت نیب کی جانب سے 10 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی، وکلا صفائی نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت میں دلائل دیے، دلائل سننے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔

بعدازاں محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے 10 روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کر دی۔

عدالت نے قرار دیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی سے نیب کی ٹیم اڈیالہ جیل میں تفتیش کرے گی اور وہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہی رہیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے