اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

سموگ میں اضافہ، نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے خصوصی اجلاس طلب کرلیا

14 Nov 2023
14 Nov 2023

(لاہور نیوز) سموگ کی شدت میں اضافہ ہونے پر نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے خصوصی اجلاس طلب کرلیا۔

صوبائی دارالحکومت لاہور ایک بار پھر آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست پر آگیا۔

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سموگ کے حوالے سے اہم اجلاس طلب کر لیا جس میں متعلقہ وزرا، سیکرٹریز اور افسران شریک ہونگے، اجلاس میں سموگ کے تدارک کے حوالے سے سخت فیصلے کئے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں سموگ کے پیش نظر سکول ہفتے میں دو روز بند کرنے کی تجویز زیر غور آئے گی، مارکیٹوں کو ہفتے میں دودن بند کرنے کی تجویز پر بھی غور کیا جائے گا، سیکرٹری ٹرانسپورٹ گاڑیوں کی آمدو رفت کم کرنے کے حوالے سے اقدامات بارے آگاہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور فضائی آلودگی میں پھر سرفہرست، سموگ کے باعث سانس لینا بھی دشوار

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ڈی سی صاحبان فصلوں کی باقیات جلانے کی پالیسی پر عمل کروائیں، ٹائر جلانے والی فیکٹریوں کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے، پرائمری سکولوں میں ماسک کو یقینی بنایا جائے ۔

انہوں نے  وارننگ دی کہ سموگ کے حوالے سے اقدامات پر عملدرآمد نہ کروانے والے افسران کے خلاف سخت کارروائی ہوگی ۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے