اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب میں 9 ماڈل زرعی سنٹرز کے قیام کا اصولی فیصلہ، حتمی پلان طلب

14 Nov 2023
14 Nov 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے صوبہ بھر میں 9 ماڈل زرعی سنٹرز کے قیام کے لیے حتمی پلان طلب کر لیا۔

نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں ماڈل زرعی سنٹرز کے قیام کے امور کا جائزہ لیا گیا، اجلاس کے شرکاء کو اوکاڑہ کے نواحی گاؤں میں قائم ماڈل زرعی سنٹر کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

صوبائی وزیر صنعت وزراعت ایس ایم تنویر، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ، سیکرٹری زراعت اور زرعی ماہرین نے وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس میں شرکت کی۔

ڈویژنل سطح پر ماڈل زرعی سنٹرز میں کاشتکاروں کو تمام سہولتیں ایک چھت تلے میسر ہوں گی، ماڈل زرعی سنٹرز میں کسان کو بیج، کھاد، پیسٹی سائیڈ، زرعی مشینری و آلات فراہم کیے جائیں گے۔

ماڈل زرعی سنٹرز میں پھل و سبزیوں اور دیگر اجناس کی مارکیٹنگ اور سٹوریج کی سہولت بھی مہیا کی جائے گی، ڈویژن کے بعد اضلاع میں بھی مرحلہ وار پروگرام کے تحت ماڈل زرعی سنٹرز قائم کیے جائیں گے۔

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کاشتکاروں کو تمام تر سہولتیں ایک چھت تلے فراہم کرنے کے لئے جامع منصوبہ بندی کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ زراعت کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے تمام تر اقدامات بروئے کار لائے جائیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے