اپ ڈیٹس
  • 303.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اداکارہ عاصمہ نعمان نے شوہر سے محبت کی روداد سنا دی

14 Nov 2023
14 Nov 2023

(ویب ڈیسک) معروف پاکستانی اداکار نعمان حبیب کی اہلیہ عاصمہ نعمان نے شوہر سے محبت کی روداد سناد ی۔

حال ہی میں اداکارہ عاصمہ نعمان نے شوہر کے ہمراہ نجی ٹی وی شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات سمیت  اپنی اور نعمان کی محبت و شادی کی روداد بھی سنا دی۔

پروگرام کے دوران عاصمہ نعمان نے انکشاف کیا کہ انہیں شوہر کے ساتھ اس وقت محبت ہوگئی تھی جب وہ نویں جماعت کی طالبہ تھیں اور اس وقت انہوں نے شوہر کا کوئی بھی ڈراما تک نہیں دیکھا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ نعمان سے پہلی ملاقات ایک چیرٹی شو کے دوران کراچی میں ہوئی تھی جہاں وہ اپنی نانی کے ہمراہ گئی تھیں، ان کی نانی کراچی کے علاوہ، لاہور اور اسلام آباد میں اولڈ ہاؤس چلاتی ہیں، اس کی ڈونیشن کے سلسلے میں ہی چیرٹی شو میں گئیں جہاں نعمان سے پہلی ملاقات ہوئی۔

اداکارہ نے بتایا کہ نعمان نے ان کی نانی سے نمبر لے کر رابطہ شروع کیا،وہ انہیں اولڈ ہاؤس کیلئے عطیات دینے آیا کرتے تھے، جس وجہ سے نعمان سے محبت ہوگئی، نعمان کی عطیات دینے کی عادت سے مجھے پیار ہوگیا۔

پروگرام کےد وران نعمان حبیب نے بتایا کہ ان ہی دنوں میں بھی شادی کے لیے لڑکی کی تلاش میں تھا عاصمہ کو دیکھا تو وہ اچھی لگیں اور  ان سے محبت ہوگئی تو والدہ کو ان کے ہاں رشتے کیلئے  بھیجا جس پر عاصمہ کی نانی بھی مان گئیں اور جلد ہی ہم دونوں نے منگنی کر کے 6 ماہ بعد شادی کرلی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے