اپ ڈیٹس
  • 303.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

چہرہ چھپا بھی لوں تو مداح آنکھیں دیکھ کر پہچان لیتے ہیں:نتاشاعلی

14 Nov 2023
14 Nov 2023

(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ نتاشا علی نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر چہرہ چھپا بھی لوں تو مداح آنکھیں اور زلفیں دیکھ کر پہچا ن لیتے ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ نتاشا علی نے نجی ٹی وی شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے شادی اور کیریئر سمیت مختلف موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔

شادی کے بعد زندگی میں تبدیلی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے نتاشا علی کا کہنا تھا کہ   شادی کے بعد میری زندگی اور عادتیں تبدیل ہو چکی ہیں، شادی سے پہلے میں شوٹنگ پر ہمیشہ تاخیر سے پہنچتی تھی، مجھے نیند سے اٹھنے میں مشکل درپیش ہوتی تھی لیکن شادی کے بعد میں جلد جاگ جاتی ہوں۔

ایک اور سوال کے جواب میں نتاشا علی نے انکشاف کیا کہ ایک ساتھی اداکارہ نے مجھ  سے شادی کے بعد کی زندگی سے متعلق پوچھتے ہوئے مشورہ دیا کہ شوہر کی نوکرانی بن کر نہ رہنا۔

نتاشا نے نام لیے بغیر کہا کہ اداکارہ نے مجھ سے پوچھا کہ میں شوہر کے کون کون سے کام کرتی ہوں؟ جس پر میں نے جواب دیا کہ میں شوہر کے جوتے پالش کرتی ہوں، ان کے کپڑے استری کرتی ہوں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ بات سن کر اداکارہ نے مجھے مشورہ دیا کہ شوہر کی نوکرانی بن کر نہ رہو، انہیں سیدھا سیدھا جواب دے دو جس پر میں نے کہا کہ شوہر کے کام کرنا میرا فرض ہے، جس پر اداکارہ خاموش ہوگئیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے