اپ ڈیٹس
  • 346.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی زیرصدارت نگران وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب

13 Nov 2023
13 Nov 2023

(ویب ڈیسک) نگران وفاقی کابینہ کا اجلاس بدھ کو طلب کر لیا گیا۔

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس میں وفاقی کابینہ ملکی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لے گی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ 6 نکاتی ایجنڈے پر بھی غور کرے گی، اجلاس میں خلیجی ممالک کے ساتھ فری ٹریڈ ایگریمنٹ کے پانچویں دور سے متعلق امور کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ معمولی تبدیلی کے ساتھ حج پالیسی 2024 ایک بار پھر کابینہ اجلاس میں پیش کی جائے گی، بینکوں کو مالی سال 2021 تا 2022 میں زرمبادلہ پر غیر معمولی منافع پر ٹیکس کی منظوری لی جائے گی۔

اجلاس کے دوران پاکستان بزنس ویزہ آن لائن لسٹ میں مزید ممالک کو شامل کرنے کی منظوری لی جائے گی، آزاد جموں و کشمیر کونسل کے 2023 تا 2024 کیلئے بجٹ کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے