اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

شجرکاری کے فروغ اور قیمتی زرمبادلہ کیلئے حکومت پنجاب کا اہم اقدام

13 Nov 2023
13 Nov 2023

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے شجرکاری کے فروغ اور قیمتی زرمبادلہ کیلئے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے کاربن کریڈٹس کیلئے جامع پلان طلب کرلیا۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں کاربن کریڈٹس کے حصول کیلئے تجاویز کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں کاربن کریڈٹس کے حصول کے لئے اچھی ساکھ کی حامل کنسلٹنٹ فرم کی خدمات حاصل کرنے پر اتفاق ہوا۔

دوران اجلاس بریفنگ میں بتایا گیا کہ ویسٹ،ٹرانسپورٹ، انرجی، انڈسٹریز، لینڈ یوزسمیت 10سیکٹرز سے کاربن کریڈٹس حاصل کیے جا سکتے ہیں، جنگلات کے تحفظ اور ماحولیاتی آلودگی کے اسباب دور کرنے سے کاربن کریڈٹس حاصل ہوتے ہیں، زیادہ کاربن خارج کرنے والے ممالک دیگر ملکوں میں شجرکاری اور تحفظ ماحولیات کیلئے سرمایہ کاری کرتے ہیں۔

 بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ کاربن کے اخراج کو کنٹرول کرکے آکسیجن پیدا کرنے پرمخصوص طریقہ کار کے مطابق کریڈٹس دئیے جاتے ہیں، کاربن خارج کرنے والے ممالک کریڈٹ حاصل کرنے کے لئے دوسرے ملکوں کو ادائیگی کرتے ہیں، والینٹئر کاربن مارکیٹ کے ذریعے کاربن کریڈٹس بیچے اور خریدے جاتے ہیں۔

نگران صوبائی وزراء، عامرمیر، ابراہیم حسن مراد، سیکرٹریز جنگلات،خزانہ،انڈسٹریزاور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے