اپ ڈیٹس
  • 303.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

فلسطینیوں کی نسل کشی پر خاموشی، اشنا شاہ کا ہالی ووڈ اداکاروں کے بائیکاٹ کا مطالبہ

13 Nov 2023
13 Nov 2023

(ویب ڈیسک) معروف پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ نے معصوم فلسطینیوں کی نسل کشی پر خاموش رہنے پر ہالی ووڈ اداکاروں کے بائیکاٹ کا مطالبہ کردیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اداکارہ اشنا شاہ نے ہالی ووڈ کے اداکاروں اور سٹارز کی ایک طویل فہرست پوسٹ کی  جو فلسطینیوں کی نسل پر آواز نہیں اٹھارہے۔

اُشنا شاہ نے اپنی ایکس پوسٹ میں صارفین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ “آج سے دُنیا بھر کی مشہور شخصیات کا بائیکاٹ کرنا شروع کریں جو اسرائیل کی دہشتگردی کے خلاف خاموش ہیں”۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہالی ووڈ سٹارز سے بائیکاٹ کا آغاز کرتے ہیں، میں نے جو فہرست پوسٹ کی ہے اس میں موجود تمام ہالی ووڈ سٹارز کو سوشل میڈیا سے اَن فالو کریں اور یہ عہد کریں کہ آپ ان کی کوئی فلم نہیں دیکھیں گے، نہ ان کے گانے سُنیں گے اور نہ ہی ان کی کوئی پراڈکٹ خریدیں گے۔

انہوں نے کہا کہ فہرست میں کچھ نام ایسے ہیں جنہیں آپ پہچانتے ہوں گے جبکہ کچھ کے بارے میں آپ کو معلوم نہیں ہوگا لیکن آپ مکمل فہرست دیکھیں۔

انہوں نے مداحوں سے مطالبہ کیا کہ  ایک ایک کرکے تمام شخصیات کا بائیکاٹ کریں،  آپ ہی سٹارز کی طاقت ہیں، آپ کے اس اقدام سے بہت فرق پڑے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے