اپ ڈیٹس
  • 303.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

رابی پیرزادہ کا ملالہ یوسفزئی سے اسرائیل کیخلاف خاموشی پر سوال

12 Nov 2023
12 Nov 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کی سابقہ گلوکارہ اور سماجی کارکن رابی پیرزادہ نے غزہ میں ہونے والی اسرائیلی بمباری پر خاموش رہنے والی ملالہ یوسفزئی سے سوال کرلیا۔

رابی پیرزادہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس  پر اسرائیلی فوج کی درندگی کی ایک ہولناک ویڈیو پوسٹ کی جس میں اسرائیلی فوجی ایک معصوم فلسطینی شہری پر بلڈوزر چلا کر اُسے کُچل رہے ہیں۔

دل دہلا دینے والی ویڈیو اپنے ایکس اکاوْنٹ پر شیئر کرتے ہوئے رابی پیرزادہ نے سوال کیا کہ کیا دنیا میں کوئی انسان ہے جو ان اسرائیلی درندوں کو روکے؟

رابی پیرزادہ نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے مخاطب ہوکر پوچھا کہ یہ سب کیا ہے؟  آخرہم یہ انتہا کا ظلم اور سفاکیت کیسے ہونے دے رہے ہیں؟

اُنہوں نےنوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کے آفیشل ایکس اکاوْنٹ کو ٹیگ کرتے ہوئے پوچھا کہ آپ اسرائیل کے خلاف سنجیدہ احتجاج کیوں نہیں کر رہی؟  کیوں خاموش ہیں؟ آخر اس بےحس دنیا کے ساتھ کیا مسئلہ ہے؟

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے